ْقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بحری امور کی وزارت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019.20 کی منظوری دے دی

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بحری امور کی وزارت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019.20 کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا عامر علی مگسی کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔کمیٹی نے بحری امور کی وزارت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019.20 کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فشنگ پالیسی پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ نئی پالیسی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم، فشریز اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے مسائل پر توجہ دی گئی ہے۔علی زیدی نے کہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تمام کنٹریکٹس پر بھی نظر ثانی کی ہے۔علی زیدی نے کہاکہ پورٹ قاسم پر نائٹ نیوی گیشن شروع کردی گئی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ پورٹ پر بیک وقت ایل۔این جی کے دو جہاز کھڑے کیے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں