اسلام آباد، پولیس نے تھا نہ نیلور کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کوگرفتارکر لیا

جمعہ 22 فروری 2019 19:54

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پولیس کے ہو می سائیڈ یو نٹ نے تھا نہ نیلور کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کوگرفتارکر لیا ،ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈجسما نی حاصل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ 18-02-2019کو تھا نہ نیلور کے علا قہ تیر ما ہ سیداں میں زمین پر قبضہ کر نے کی کو شش میں منع کر نے پر جھگڑا ہو ا جس پر ملزما ن نے فائر نگ کرکے حبدارحسین شاہ کوقتل کر دیا تھا جس پر کے متعلق تھا نہ نیلو ر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ عمل لا ئی ۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے اس سنگین نو عیت کے مقدمہ ملو ث میں ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک ایس پی رورل محمد عمر خا ن کو دیا جنہو ں نے انسپکٹر ہو می سائیڈ یو نٹ کے انسپکٹر انیس اکبر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے اس قتل کے مقدمہ میں ملو ث تین ملزمان جو کہ نا مز د ایف آئی آ ر تھے کوگرفتار کر لیا، ملزمان میںمحمد فاروق مہد ی عرف مر چو ولد غلا م مہدی سکنہ تحصیل وضلع جھنگ حا ل گلی نمبر 6محلہ گلریز نزد راولپنڈی ہا ئی کو ر ٹ ،لیا قت حسین ولد صا بر حسین سکنہ تحصیل راولاکو ٹ ضلع پو نچھ آ ذادکشمیر حال گلی نمبر38فیز ٹو فراش ٹا ئون اسلام آ باد اور ․چو ہد ری خا دم حسین ولد محمد شریف سکنہ تحصیل و ضلع با غ حا ل فراش ٹا ئون اسلام آ باد شامل ہیں، جن کومجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم چھا پے ما ر رہی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے ہو می سائیڈ یو نٹ کی پولیس ٹیم کی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے کہا کہ مقدمہ کو حقا ئق کی روشنی میں میر یٹ پر یکسو کر یں ۔ انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدما ت میں ملو ث نا مز د ملزمان کی گرفتار یوں کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں