ڈ ی جی وفاقی نظامت تعلیمات کے ایڈیشنل چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع

جمعہ 22 فروری 2019 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) وزارت تعلیم و تربیت نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد کھرل کے ایڈیشنل چارج میں مزید تین ماہ توسیع کر دی گئی ہے وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔ پیر کو نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نے ڈی جی ایف ڈی ایڈاکٹر پروفیسر احمد کھرل کودئیے گئے ایڈیشنل چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع دینے کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی تھی جس کی منظوری وزیراعظم نے دیدی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کاا مکان ہے 18 فروری 2019 کو ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر پروفیسر احمد کھرل کو ایڈیشنل چارج کی تین ماہ کی مدت ختم ہو گئی تھی ۔ واضح رہے کہ پروفیسر احمد کھرل اس وقت ایف ڈی ای میں سینئر ترین ہیں وہ 2009 سے پرنسپل کے عہدے پر ہیں 2013 سے گریڈ 20 اور 2014 گریڈ 21 جبکہ 4 ماہ سے ڈگری کالج کے پرنسپل ہیں اس وقت سپریم کورٹ کے احکامات پر پورے اترنے والے چند لوگوںمیں سینئر ترین ہیںجبکہ وزارت تاحال اس عہدے پر مستقل ڈی جی تعینات کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں