بہاولپورمیں کالعدم جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا

مدرسے کا نظام چلانے کیلئے ایڈ منسٹریٹر مقرر کردیا گیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ

جمعہ 22 فروری 2019 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے زیرانتظام بہاولپور میں چلنے والے مدرستہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بہاولپور میں واقع کالعدم جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والے مدرسے الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے اور یہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مدرسہ اور مسجد مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے، مدرسے میں 70 سے زائد اساتذہ اور 600 سے زائد طالبعلم زیر تعلیم ہیں جن کی تعلیم جاری رہے گی تاہم پنجاب حکومت اب مدرسے کا نظم و نسق سنبھالے گی اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں