اسلام آباد ، سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر ایک کار برساتی نالے میں جا گری، تین لڑکیاں جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشاء شامل ، گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی لڑکی نمرہ معجزاتی طور پر بچ گئے

ہفتہ 23 فروری 2019 13:42

اسلام آباد ، سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر ایک کار برساتی نالے میں جا گری، تین لڑکیاں جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر ایک کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشاء شامل ہیں، گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ معجزاتی طور پر بچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں اور زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں برسانی نالے میں گرنے والی کار کو رضا کاروں کی مدد سے نالے سے نکال لیا گیا ۔پولیس کے مطابق عیشا نامی لڑکی کار چلا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔مرنے اور زخمی ہونے والے تمام اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کے رہائشی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں