اسلام آباد: کار نالے میں جا گری، 3 لڑکیاں جاں بحق

ہفتہ 23 فروری 2019 20:12

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر کار برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشائ شامل ہیں، جبکہ گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ معجزاتی طور پر بچ گئے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں اور زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں برسانی نالے میں گرنے والی کار کو رضا کاروں کی مدد سے نالے سے نکال لیا گیا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں