آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے دوران 56.756 ارب روپے منافع کمایا

ہفتہ 23 فروری 2019 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سال2018کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نی56.756 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال میں اکتوبر تا دسمبر2018کے دوران کمپنی نے گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 20.085 ارب روپے کا زائد منافع کمایا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں اکتوبر تا دسمبر2017کے دوران کمپنی نی36.671 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کیلئے دوسری مرتبہ3 روپے یعنی30 فیصد فی حصص کے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں