رینٹل پاورپراجیکٹ کیس ،ضمنی ریفرنس دائرنہ کرنے پرنیب چیئرمین اورڈ ی جی راولپنڈی کونوٹس جاری

ہفتہ 23 فروری 2019 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکی عدالت کا رینٹل پاورپراجیکٹ کیس میں ضمنی ریفرنس دائرنہ کرنے پرنیب کیچیئرمین اورڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کونوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کو ارسال کیے گئے نوٹس میں عدالت کاکہناہے کہ ضمنی ریفرنس کیوں دائرنہیں کیاگیا عدالت کو تاخیرکی وجوہات سے آگاہ کیاجائے۔یادرہے کہ مذکورہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی ملزم نامزدہیں۔ ۔بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں