دوایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیںکررہا،مشعال ملک

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کاحل بہت ضروری ہے ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیںکررہا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 70برس سے ظلم و ستم کررہا ہے اور نہتے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے ۔ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کررہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں