وفاقی حکومت کا 6 ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کافیصلہ

کفایت شعاری مہم ، شکایات کے ازالے کے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وفاقی حکومت کا 6 ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کافیصلہ، کفایت شعاری مہم ، شکایات کے ازالے کے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت جلد اپنی 6 ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دے گی حکومت کی طرف سے عوام کو کفایت شعاری مہم سے اگاہ کیاجائے گا شکایات کے ازلے کے لئے کئے گئے اقدامات خصوصی طور پر وزیراعظم کی سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کے نتائج پر بریف کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے نئے منصوبوں اور حکومت کی سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں