نیب کٹھ پتلی بن چکا،ہٹلر کے وزیراطلاعات گوئیبلز کے نقش قدم پر چل کر ان کی اس تھیوری پر عمل پیرا ہے،منور انجم

ہفتہ 23 فروری 2019 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی بن چکا ہے اور ہٹلر کے وزیراطلاعات گوئیبلز کے نقش قدم پر چل کر ان کی اس تھیوری پر عمل پیرا ہے کہ جھوٹ اتنا بولوں کہ سچ دکھائی دینے لگے۔ منور انجم نے کہا کہ عمران خان کی زبان پر ہر وقت پیسے کی بات ہوتی ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ عمران خان دولت سے دولت سے کتنا عشق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منور انجم نے کہا کہ شوکت خانم فنڈز کا فرانزک آڈٹ ہوا تو قوم دھنگ رہ جائے گی اور علیمہ خان کو پکڑا گیا تو حیران کن انکشافات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس والدہ کے علاج کے لئے پیسہ نہیں تھا جبکہ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہتی ہے کہ ان کو اربوں روپے خاندانی وراثت میں ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن سے مل کر یتیموں کا پیسہ لوٹا جو عمران کاکے محلات اور علیمہ خان کے بیرون ملک اثاثوں سے ظاہر ہو رہا ہے۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں