نواز شریف کو ذاتی معالج کی حیثیت سی20سال سے جانتا ہوں، اپنے علاج کیلئے کبھی حکومتی خزانے سے رقم ادا نہیں کی،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

نواز شریف کو ذاتی معالج کی حیثیت سی20سال سے جانتا ہوں، اپنے علاج کیلئے کبھی حکومتی خزانے سے رقم ادا نہیں کی،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) نواز شریف کو ذاتی معالج کی حیثیت سی20سال سے جانتا ہوں،نواز شریف نے اپنے علاج کیلئے کبھی بھی حکومتی خزانے سے رقم ادا نہیں کی ۔ ان خیالات کا اظہار نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ذاتی معالج کی حیثیت سے 20سال سے جانتا ہوں اور نواز شریف نے اپنے علاج معالجے کے لئے اپنی جیب سے رقم ادا کی۔ انہوں نے کبھی بھی حکومتی خزانے سے رقم ادا نہیں کی۔نواز شریف نے عہدے پر ہوتے ہوئے بھی ہارٹ سرجری کے اخراجات خود برداشت کیے اور نواز شریف نے بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کے۔نواز شریف نے کسی قسم کا بوجھ سرکاری خزانے پر نہیں ڈالا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں