بریگیڈئیر سرفراز جہان فانی سے رخصت ہوگئے

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) کھیلوں کے حوالے سے مقبولیت رکھنے والے بریگیڈئیر سرفراز ہفتہ کے روز جہان فانی سے رخصت ہوگئے ۔ وہ پاکستان آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور پنجاب سپورٹس بورڈکے بھی ڈی جی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سپورٹس کے بہترین منظم بریگیڈئیر راڈھم (آنجہانی) کے ساتھ بطور سپورٹس ایڈمنسٹریٹر کام کرتے رہے ہیں اور ان کے دورمیں پاکستان نے ایشیاء اور اولمپکس میں بہت سی کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں۔ واضح رہے کہ بریگیڈئیر راڈھم ، بریگیڈیئر سرفراز ، بریگیڈئیر عاطف ، ائر مارشل نور خان اور بریگیڈئیر عارف صدیقی کو کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا بہترین منتظم سمجھا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں