اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلشن جناح کے رہائشیوں کی بے دخلی کا حکم معطل کردیا

پیر 18 مارچ 2019 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلشن جناح کے رہائشیوں کی بے دخلی کا حکم معطل کردیا۔ پیر کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔گلشن جناح کے 156 رہائشیوں نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔وکیل شاہ خاور نے کہاکہ1983 کے رولز میں رہائش کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں۔

(جاری ہے)

وکیل شاہ خاور نے کہاکہ عدالت نے اس بنیاد پر رہائشیوں کی بے دخلی کا حکم دیا جو درست نہیں۔شاہ خاور نے کہاکہ سنگل بنچ کی درست انداز میں معاونت نہیں کی گئی۔وکیل نے کہاکہ 2010 میں وزیر اعظم نے ہدایت صرف سے بے دخل کیاجائے جو رینٹ نہ دے۔عدالت نے وزارت ہا ئوسنگ اینڈ ورکس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 9 ماہ سے زائد عرصہ رہائش رکھنے والوں کی بے دخلی کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں