جعلی بنک اکاؤنٹس کیس ، گرفتار دو ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، 28 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

پیر 18 مارچ 2019 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار دو ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں 28 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک ملزم کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد۔ جج احتساب عدالت محمد بشیرنے ملزم کی اہلیہ کو مخاطب کر کے کہا آپ زہر ملا دیں تو کون ذمہ دار ہو گا ملاقات کی اجازت دے سکتا ہوں۔

گھر کا کھانا فراہم کرنے کی نہیں۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں دو مزید ملزمان نجم زمان اور حسن میمن کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نیملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ اس کیس میں تین ملزمان آفتاب میمن، محمد شبیر اور عبدالجبار پہلے ہی 21 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

آفتاب میمن پر 7 ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر ٹرانسفر کر کے قومی خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم نجم زمان کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ زہر ملا کر دے دیں تو کون ذمہ دار ہوگا نیب والے خود کھانا بناتے ہیں جو بہت اچھا ہوتا ہے۔جج احتساب عدالت نے ایک سماعت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم نے کہا کہ ایک کروڑ روپے کی ادائیگی سے رہائی مل سکتی ہے تو بیٹے نے یہ کہہ کر رقم دینے سے انکار کیا کہ ابا جی آپ کی زندگی رہ ہی کتنی گئی ہے۔بشارت راجہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں