ٓپاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری دیکھنا چاہتا ہوں: قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر

پیر 18 مارچ 2019 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر رچرڈ کراؤفورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری دیکھنا چاہتا ہے، برطانیہ پاکستان کیلئے یورپ میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے، اس سال ہم پاک برطانیہ مضبوط تجاتی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی دی گریٹ ڈیبیٹ فائنل مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر، برٹش ہائی کمیشن اور برٹش کونسل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، برطانوی ہائی کمیشن کی دی ریٹ ڈیبیٹ مقابلہ حارث علی ورک نے جیت لیا، پاکستان بھر کی جامعات سے تعلقات رکھنے والے دس بہترین مقرریت نے تجارت، خوشحالی ، ٹیکنالوجی اور جدت جیسے اہم موضوعات کی حمایت اور مخالفت میں دلائل پیش کیئے، مباحثے کے زوردار دور کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے حارث علی ورک نے یہ مقابلہ جیت لیا جبکہ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم لیاقت علی دوسرے نمبر پر آئے۔

(جاری ہے)

برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ میرے لیئے انتہائی باعث مسرت ہے کہ ہم اپنی سالانہ دی گریٹ ڈیبیٹ مقابلے کے ذریعے نوجوں کو پاکستان کے مستقبل کلیئے اہم موضوعات پر بحث کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہر صوبائی دارلخلافہ سے مقررین کی نمائندگی دیکھ کر خوش ہوئے۔ انہوں نے مقررین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان پاکستان کے کامیاب مستقبل کے حصول میں اپنا درخشاں کردار ادا کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں