مسلح افواج کی مضبوطی میں ایچ ائی ٹی کابھی اہم کردار ہے ، قومی اسمبلی کی دفاعی پیداوار کمیٹی کو بریفنگ

فوج کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جدید الات وہتھیار فراہم کر رہے ہیں، حکام

جمعرات 21 مارچ 2019 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قومی اسمبلی کی دفاعی پیداوار کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ مسلح افواج کی مضبوطی میں ایچ ائی ٹی کابھی اہم کردار ہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی دفاعی پیداوار کی کمیٹی کا افتخار نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میں اراکین کو ایچ ائی ٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے دور ان بتایا کہ مسلح افواج کی مضبوطی میں ایچ ائی ٹی کابھی اہم کردار ہے۔

بریفنگ کے دور ان بتایاگیا کہ فوج کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جدید الات وہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔بریفنگ نے کہاکہ متعلقہ اداروں کو بھاری سازوسامان کے علاوہ ٹینکس، ارمڈ پرسنل کیریرز۔بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی جاتی ہیں۔دفاعی پیداوار کمیٹی نے ایچ ائی ٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کمیٹی اراکین نے دفاعی سازوسامان کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ بدلتے حالات کے مطابق اب دفاع سے متعلق سازوسامان کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔بریفنگ میں کہاگیاکہ مسلح افواج کے لیے ملک کے اندر ہی مصنوعات بنا کر قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے ہیں۔کمیٹی نے ایچ ائی ٹی بورڈ ترمیمی بل کی بھی متفقہ منظوری دے دی ،بل کے تحت بورڈ کو کارپوریٹ ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا ،بریفنگ کے دور ان بتایاگیا کہ اس بل کی منظوری سے ملکی دفاعی پیداوار کی صنعت کو بہت فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں