سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور راجہ شکیل کی سیشن کورٹ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت منظور

اس طرح کے مقدمے جمہوری سیاسی کارکنوں کیلئے تمغے ہوتے ہیں،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر شہریار آفریدی نے اگلی پیشی پر ریاستی جبر استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے وزیرداخلہ اپنی ریاستی طاقت جمع کریں ، جیالے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور صدر پی پی اسلام آباد راجہ شکیل کی سیشن کورٹ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقدمے جمہوری سیاسی کارکنوں کیلئے تمغے ہوتے ہیں،پیپلز پارٹی کے گرفتار درجنوں کارکن جھوٹے مقدمات میں اڈیالہ جیل بھیج دئے گئے ہیں ، اڈیالہ جیل بھیجے گئے کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے اگلی پیشی پر ریاستی جبر استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وزیرداخلہ اپنی ریاستی طاقت جمع کریں ، جیالے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔آئندہ پیشی پر پورے ملک سے کارکن اپنی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئیں گے ملک بھر کے جیالے اسلام آباد میں ریاستی جبر کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گے حکومت عوامی طاقت کے سامنے ریاستی جبر اور طاقت کا زور آزما کر دیکھ لے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور تھانوں پر حملے کرنے والے ہمیں سیاسی اخلاقیات کا درس دے رہے ہیںوزیراعظم اور آدھی سے زیادہ کابینہ خود ریاستی اداروں پر حملے کے مقدموں میں مفرور رہے ہیںہم اداروں کو احترام کرتے ہیں لیکن جبر کے سامنے جھکنے والے نہیں۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں