کینیڈا میں فنڈ ریزنگ ، اوٹاوا کی بلال مسجد میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چار لاکھ ڈالر سے زائد کے چیکس ڈیم فنڈ میں جمع کروائے گئے

جمعرات 21 مارچ 2019 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں مونٹریال اور ٹورنٹو کے بعد کینیڈین کیپیٹل اوٹاوا کی بلال مسجد میں نماز مغرب کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چار لاکھ ڈالر سے زائد کے چیکس ڈیم فنڈ میں جمع کروائے گئے۔اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے اس بابرکت فنڈریزر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے لئے فنڈز دینا صدقہ جاریہ ہے۔انشائ اللہ بہت جلد پانی کے بحران پر قابو پا لیں گے۔تقریب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں فیصل جاویدایڈمونٹن روانہ ہوگئے جہاں پاکستانی کمیونٹی نے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا ہے۔ایڈمنٹن کے بعد کیلگری اور وینکوور میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

اب تک کینیڈا کے دور میں 1.5 ملین ڈالر عطیات دیے گئے۔فیصل جاوید خان نے احمد سید اور ایم پاکستان ملک گیر موومنٹ کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاویدخان، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج کینیڈین سینیٹ کا دورہ کیا۔ خیال رہے کہ تینوں اہم شخصیات ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں کینیڈا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ اب تک 1.5میلین ڈالر کے عطیات وصول کرچکے ہیں۔

انہوں نے سینیٹ کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔ تینوں عمائدین اور ملک کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات تھی کہ کینیڈا کی سینیٹ میں انہیں نام لیکر پکارا گیا اور ایوان میں بھرپور تالیوں سے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔گیلری میں بیٹھے سینٹر فیصل جاویدخان، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کھڑے ہوکر تالیوں کا جواب دیا۔بعد ازاں تینوں عمائدین کی کینیڈین سینیٹرز کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں