یوم پاکستان کی تیاریاں ، جڑواں شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کر نے کا فیصلہ

جمعرات 21 مارچ 2019 23:41

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) 23ما ر چ یوم پاکستان کی تیاریاں ، جڑواں شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کر نے کا فیصلہ ذرا ئع کے مطا بق موبائل و انٹرنیٹ سروس پریڈ گراؤنڈ کے دس کلو میٹر کے احاطے تک بند رہے گی ،تفصیلا ت کے مطا بق یوم پاکستان کی تیاریوں کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کل سے ہی بند کر دی گئی ہے،شہری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز،وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکیو ر ٹی کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ کے 10کلو میٹرکے احاطے میں اسلام آباد انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی، سروس کو ف?ل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر بند کیا گیا تھا،اور 23مار چ کو دوران ریہر سل مو با ئل فو ن اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں