دس بلین ٹری پلان سے پاکستان میں جنگلات کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا،امین اسلم

جنگلات، پانی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایجنڈا پلان پر عملدرآمد شروع کیا ہے، آئندہ پانچ سالوں میں مثبت تبدیلی آئے گی، خطاب

جمعہ 22 مارچ 2019 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ دس بلین ٹری پلان سے پاکستان میں جنگلات کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، جنگلات، پانی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایجنڈا پلان پر عملدرآمد شروع کیا ہے، آئندہ پانچ سالوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ جمعہ کو مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات اور پانی کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، پاکستان میں جنگلات کی تعداد میں کم آئی تھی۔

انہوںنے کہاکہ ون بلین ٹری سونامی پروگرام سے کے پی میں جنگلات کا گراف بڑھا ہے، دس بلین ٹری پلان سے پاکستان میں جنگلات کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا نے ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے، جنگلات کی شرح کو بڑھانے کیلئے قبضہ مافیاز سے اراضی واپس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںن ے کہاکہ پاکستان میں گرائونڈ واٹر کی سطح بھی تیزی سے گررہا ہے، حکومت نے اس بارے بھی ریچارچ پاکستان پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں سے ملکر ان مسائل پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگلات، پانی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایجنڈا پلان پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں مثبت تبدیلی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں