کلین اینڈ گرین پاکستان مہم تسلسل سے جاری

این ایچ اے اب تک 76105 سے زائد پودے لگا چکی ہے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) وزارت مواصلات کے ذیلی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہفتہ شجر کاری پورے زوروشور سے منا رہی ہے۔ اس سلسلے کا آغاز وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے دست مبارک سے کیا ہے جس کے بعد ملک کے طول و عرض میں جہاں جہاں قومی شاہراہیں اور موٹرویز کا نیٹ ورک موجود ہے وہاں وہاں این ایچ اے کے متعلقہ مقامی حکام زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں مصروف ہیں تا کہ نہ صرف ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے بلکہ کلین اور گرین پاکستان کا جو و--ژن وزیراعظم عمران خان نے دیا ہے اُسکی تکمیل کو یقنیی بنا کر سر زمین پاک کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔

انسان اور درخت کا تعلق ازل سے ابد تک جاری رہے گا، درخت سیلابوں کو روکنے ، موسمیاتی شدت کو کم کرنے اور آکسیجن کی خاطر خواہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک کے عظیم تعمیراتی ادارہ این ایچ اے نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ہفتہ شجرکاری کو بہتر انداز میں منانے کا بیٹرا اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت موجود سٹرکوں اور نئے میگا پراجیکٹس کے ساتھ شجرکاری کے جامع پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے۔

NHA نے اب تک مجموعی طور پر 76105 سے زائد پودے لگائے ہیں اور اس سلسلے کو موجودہ سیزن میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں خیبرپختون خواہ کے محکمہ جنگلات، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پارکس انیڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کے اشتراک سے شجرکاری اور سٹرکوں کی صفائی اور انہیں خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ پروگرام کے مطابق NHA ، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر 2.6 ملین درخت لگائے گا جبکہ خیبرپختون خواہ کا محکمہ زراعت ،NHAکو 11000 زیتون کے پودے فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں