اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنما ئو ں کی مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 23:46

ؑاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مسعودالرحمن عثمانی,قائد اسلام آباد حافظ نصیر احمد,مولانا عبدالرحمن معاویہ اور ترجمان محمد یاسر قاسمی نے مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف اپنے مشرکہ مزمتی بیان میں کہا کہ عالم اسلام کے عظیم رہنما, مفتی اعظم پاکستان,شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی جیسی معتدل اور ہر دل عزیز شخصیت پر کراچی میں قاتلانہ حملہ عالم اسلام اور ملکی سالمیت پر حملہ ھے جو کہ ملک و اسلام دشمن عناصر کی کاروائی ھے جو ملک پاکستان بالخصوص کراچی میں فساد برپا کرنا چاہتے ھیں.الحمدللہ مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملہ میں محفوظ رہے ہیں جبکہ انکے دو گن مین شہید ھو? ھیں. حکومت پاکستان مذھبی شخصیات کوتحفظ دینے میں بالکل ناکام ھو چکی ھی.اور مذھبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ حکومت و ریاستی اداروں کیل? لمحہ فکریہ ھی.اور ملک بھر میں آ? روز اہلسنت علماء کرام کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ھے حکومت وقت ملک بھر کے جید علماکرام کو فی الفور سیکورٹی مہیا کریاور ھمارا حکومت پاکستان و ریاستی ادارے اداروں سے مطالبہ ہیکہ وہ شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ملک وملت واسلام کے خلاف انکی سازش کو نقاب کرے�

(جاری ہے)

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں