وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کو یوم یکجہتی شہدائے نیوزی لینڈ منایا گیا

مساجد و مدارس میں نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت ی* شہداء کی بخشش و مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 22 مارچ 2019 23:46

اسلام آباد/کراچی/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کو یوم یکجہتی شہدائے نیوزی لینڈ منایا گیا،اس موقع پر ملک بھر کی مساجد و مدارس میں نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور شہداء کی بخشش و مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی ،مولانا ڈاکٹر عادل خان ،مولانا امداد اللہ ،مولانا مفتی محمد نعیم ،مولانا طلحہ رحمانی نے کراچی ،مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملتان ،مولانا انوار الحق نے اکوڑہ خٹک ،مولانافضل الرحیم نے لاہور ،مولانا مفتی محمد طیب اور مولانا قاری محمد یاسین نے فیصل آباد،مولانا زبیر احمد نے شجاع آباد ،مولانا گلزار قاسمی نے گوجرانوالہ،مولانا مفتی صلاح الدین نے کوئٹہ،مولانا حسین احمد نے پشاور،مولانا سعید یوسف نے پلندری آزار کشمیر،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی اور مولاناظہور احمد علوی نے اسلام آباد اور دیگر علما ئے کرام نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ خطبات کے دوران نیوزی لینڈ واقعہ کی مذمت کی اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں معصوم مسلمانوں کو جس انداز میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے ،اس واقعے سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں ،علمائے کرام نے کہا کہ اس واقعے میں جن مسلمان شہدا کا خون بہا ہے اس کی برکت سے پورے یورپ میں لوگوں میں اسلام کے بارے میں معلومات کے حوالے سے تجسس پیدا ہوا ہے اور مسلسل کئی لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں ،انہوں نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن اور سرکاری میڈیا پر آذان نشر کرنے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اسلام ایک سچا دین اور مذہب ہے اس کی حقانیت پوری دنیا پر عیاں ہو کر رہے گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانی نے لاکھوں دلوں میں اسلام سے محبت اوراس کی حقانیت کو تسلیم کرنے کا جذبہ پیدا کردیا ہے،آج پوری دنیا میں اس ظلم کے خلاف آواز بلند ہورہی ہے،وفاق المدارس کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مغرب اور یورپ کا وہ میڈیا جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کو ہوا دے رہا تھا وہ بھی اسلام کی سچائی اور مسلمانوں کی بہادری سے متاثر ہی#

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں