وزیراعظم کی قیادت میں اسلامی فلاحی کی تشکیل جانب گامزن ہیں، سیف اللہ خان نیازی

ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں قانون سب کے لئے برابر ہوگا، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک اسلامی فلاحی کی تشکیل جانب گامزن ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں قانون سب کے لئے برابر ہوگا، ہفتہ کو یوم پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہاکہ تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا شہری بنایا۔انہوںنے کہاکہ نظریہِ پاکستان کا مقصد صرف زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کی قیادت میں جدوجہد کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک اسلامی فلاحی کی تشکیل جانب گامزن ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری منزل آسان نہیں، ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ ہم نے ملکر ان مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں