پاکستان نے اپنے شمالی علاقہ جات کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا

پاک بھارت کشیدگی کے بعد گلگت اور سکردو کے لیے پروازیں بند کر دی گئی تھیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان نے اپنے شمالی علاقہ جات کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گلگت اور سکردو کے لیے پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب ہزاروں سیاح اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ گلگت اور سکردو کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں 24 مارچ سے بحال ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

(جاری ہے)

کشیدگی کم ہونے کے بعد سی اے اے حکام نے مرحلہ وار ایئرپورٹس پر فلائیٹ آپریشن بحال کیا تھا۔سی اے اے نے کشیدگی کے 31 گھنٹے بعد پاکستان کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کھولا تھا اور پانچ مارچ کو5 ائیرپورٹس کو پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث 150 سے زائد پروازیں رک گئی تھیں جس سے 40 ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ملکوں کے ائیر پورٹس بند ہوئے، بلکہ روٹس چینج ہونے سے مختلف ممالک کی ائیرلائینز کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں