سینہ تانے اللہ ہو کا نعرہ لگاتے ایس ایس جی کے جوانوں کو حاضرین کا تالیاں بجا کر شاندار خراج تحسین آذر بائیجان کے بعد سعودی افواج کا دستہ قومی پرچم تھامے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرا

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان سینہ تانے اللہ ہو کا نعرہ لگاتے ایس ایس جی کے جوان پریڈ گرائونڈ میں پہنچے تو حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے دستوں کے بعد آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ سلامی کے چبوترے سے سامنے سے گزرا تو حاضرین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان کے بعد سعودی افواج کا دستہ قومی پرچم تھامے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرا۔پیادہ افواج کے بعد مشینی دستوں نے سلامی پیش کی جس کا آغاز قوم کی شان الخالد ٹینکوں نے کیا، الضرار ٹینک، ٹی اے ٹی یوڈی ٹینکوں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔مختلف اقسام کے آرمڈ پرسنل کیریئرز نے مارچ پاسٹ کیا جو اینٹی ٹینک ہتھیاروں سے لیس تھے، دشمن کی بارودی سرنگوں کی تباہ کرنیوالی اے پی سیز، یس کلومیٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی توپوں کے دستے اور دشمن کی راکٹس کا پتہ لگانے والے ریڈار سسٹم نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں