یوم پاکستان، ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

،جڑواں شہروں میں موبائل فون اور میٹرو بس سہ پہر تک بند رہی

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہوئی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، جڑواں شہروں میں موبائل فون اور میٹرو بس سروس کئی گھنٹے بند رہی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ، ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک بریج، حضرو بریج، منگلا اور 26 نمبر چنگی پر روک دیا گیا اسی طرح لاہور سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو گجرات، جہلم بریج، مندرا ٹول پلازا اور روات ٹی چوک پر روک دیا گیا ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی سہہ پہر تین بجے تک بند ر ہی بعد ازاں موبائل سروس اور میٹرو بس بحال کر دی گئی ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک لوئر ٹوپہ، دنہ موڑ اور 17میل ٹول پلازہ پر روکی گئی ۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اس دوران گریز کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں