حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی یوم پاکستان پر مبارکباد

آزادی کی قدر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے ، مشال ملک

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے۔مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں وکشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، آزادی کا مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند، تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے،میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔مشال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں