پاک بحریہ نے یوم ِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
ہفتہ 23 مارچ 2019 23:12
(جاری ہے)
یوم پاکستان کی سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تھی جو اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈمیں منعقد ہوئی۔
سفید مصفاروایتی وردی میں ملبوس پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ بھی اس تقریب کا اہم حصہ تھا جس کی قیادت کمانڈرمحمد شاہد اقبال کر رہے تھے ۔ پاک بحریہ کی لیڈی آفیسرز، اسپیشل سروس گروپ (نیوی) اور پاک بحریہ کا میوزیکل بینڈمسلح افواج کے مشترکہ دستوںمیں شامل تھے۔ پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹP3Cاورین ، Z9ECنے بھی اس پروقارپریڈ کے دوران فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں، اس موقع پرپاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات نے قومی اور حب الوطنی کے ترانے گائے۔پاکستان نیوی کے کیپٹن شرجیل افتخار P3Cفارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت کررہے تھے۔ P3Cلانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ ہے جسے عرفِ عام میں ’فلائنگ ڈسٹرائیر ز ‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ہوائی جہاز اینٹی سرفیس میزائلز، اینٹی سب میرین ٹارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز، بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس ہیں۔ حالیہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹ P3C نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔پاک بحریہ کی سی ایگل ٹیم جس کی قیادت پاک بحریہ کے کیپٹن عمران رانا کر رہے تھے اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) بھی مسلح افواج کی اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔ اس ٹیم نے فری فال جمپنگ کی مختلف تکنیک کا مظاہرہ کیا جس میں پیچیدہ مہارتیں اور مکمل درستگی کے ساتھ مقررہ مقام پر اُترنا شامل تھا۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی6 ریئرایڈمرل کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ریئر ایڈمرل زین ذولفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل سید اسد کریم، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق اور ریئرایڈمرل محمد شفیق کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔مزید براں، پاک بحریہ کے 2 سیلرز محمد اسلم MGT-Iاور مرزا شاہد زیب CDT-I کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔پاک بحریہ کی خصوصی ٹیلی فلم - لعل بھی اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی گئی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور قوم پرستی کو بحری جنگجوئوں کی حتمی ترجیح کے طور پر پیش کیا گیا۔ ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو