ا*اسلام آباد کو خطے کا ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے، عامر محمود کیانی

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

qاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو خطے کا ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے جبکہ رواں سال عوام کو صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔ تی بی قابل علاج مرض ہے ملک میں ٹی بی کے سالانہ پانچ لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ حکومت سالانہ تین لاکھ مریضوں کو ٹی بی کا مفت علاج فرہام کررہی ہے۔

حکومت نے ملک سے ٹی بی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے ٹی بی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ حکومت ٹی بی کے خاتمے یلئے نجی شعبے کو ساتھ لے کر چلے گی جبکہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے تشخیض و علاج کے مراکز موجود ہیں جبکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر کیانی نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کے سالانہ پانچ لاکھ کیسز سامنے آتے ہیں۔ حکومت سالانہ تین لاکھ مریضوں کو ٹی بی کا علاج فراہم کرتی ہے۔ ٹی بی پر قابو پانے کیلئے دہلیز پر تشخیض کی سہولت فراہم کررہے ہیں وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ اسلام آباد کو خطے کا ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے جبکہ رواں سال عوام کو شعبہ صحت میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں