موجودہ حکمران نوازشریف کی علالت کو سیاست کی بھینٹ چڑھارہے ہیں،بیگم شاہدہ قدیر

سلیکٹڈوزیراعظم نے پہلے کلثوم نواز کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھا،اب نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑایاجارہاہے،مسلم لیگی رہنماء

پیر 25 مارچ 2019 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ موجودہ حکمران تین بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے سیاسی رہنما کی علالت کو سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں،اُن کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کو ملک وقوم کی سلامتی اور جمہوریت کی بقاء عزیز ہے اسلئے حکومتی سطح پر مسلم لیگی قائدین کیخلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں کے باوجود خاموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کے علاج معالجہ میںغفلت کا مظاہرہ کیاگیاتو حکمرانوں کیلئے اچھانہیں ہوگا،پاکستان کے شہری کو سرکاری سطح پر صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ سلیکٹڈوزیراعظم نے پہلے کلثوم نواز کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھااوراب میاں نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑایاجارہاہے،حکمران میاں نوازشریف کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں اگرانہیں کچھ ہوگیاتو حکمرانوں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔

بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ قائد میاںنوازشریف کودل کاعارضہ لاحق ہے،لیکن انہیں چیک کوئی اور ڈاکٹر کررہاہے،حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں شروع کئے جانے والے پراجیکٹس پر اپنا نام لکھوانے کی کوشش کررہے ہیں،ہمت ہے تو عوام کوبتائیں کہ یہ پچھلی حکومت کے پراجیکٹس ہیں جو کہ ملکی مفاد کیلئے بہترین ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں