اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری

فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک

پیر 25 مارچ 2019 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی،غلط پارکنگ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری ، ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے ،ٹریفک کے بہائو میںرکاوٹ بننے والے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیازکاروائی ہو گی،فٹ پاتھ پیدل چلنے والے شہریوں کے لئے ہیں پارکنگ کرنے والوں کو آگاہی فراہم کریں ،غلط پارکنگ کے ساتھ ساتھ ڈسپلن متاثر کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے، شاپنگ سنٹرز میں نو پارکنگ کے خلاف سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی تمام زون انچارج کو خصوصی ہدایات جار ی کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کے بہائو اور مربوط ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے اورٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے ایس پی ٹریفک سمیت تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں،ان ہدایات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک وائلیشن کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے جبکہ ان ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں جاری، ایس ایس پی ٹریفک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیںان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے،شاپنگ سنٹرز میں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بنایا جائے،نوپارکنگ کے خلاف ورزی کرنے والوں کو رعائت نہ دی جائے ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،شاپنگ سنٹرز میں آنے والے شہریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی،انھوں نے ایجوکیشن ٹیم کو بھی ہدایات کی کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں