اسلام آ بادپولیس کی کارروائی،ڈکیتی ، سٹر یٹ کرائم ،چوری کی وارداتوں میں ملوث دوگینگز کی9ملزمان گرفتار

ملزمان سے موبائل فون، نقدی،وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن ،چھینے اور چوری شدہ5 موٹر سائیکل برآمد ، مقدمات درج

پیر 25 مارچ 2019 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسلام آ بادپولیس نے ڈکیتی ، سٹر یٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دوگینگز کی9ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے موبائل فون، نقدی،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور چھینے گئے اور چوری شدہ05 موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ سبز ی منڈی ، کراچی کمپنی اور راولپنڈی کے علا قوں میں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ کراچی کمپنی تھانہ سبزی منڈی اور راولپنڈی میں ڈکیتی سرقہ بالجبر اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیںملزمان گن پو ائنٹ پر لوگوں کو لوٹتے تھے ،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا سمیر ااعظم اور ایس پی صدر زون ملک نعیم اقبال کو خصوصی ٹا سک دیا ، جس پر ایس پی آئی نا ئن نے ڈی ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سبز یمنڈی سب انسپکٹر طا ر ق رئوف، اے ایس آئیز ذوالفقار علی ، مدثر صدیق کنسٹیبلان شیر خا ن ، سکندر علی اور عمر ان شفیق پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ، جس پر سبز ی منڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث 4ملزمان محمد اظہر ولد محمد اشرف سکنہ ضلع ابیٹ آ باد ، محمد زاہد ولد اورنگزیب سکنہ ضلع ہٹیا ں بالا آ ذاد کشمیر ، محمد بشارت ولد محمد حسین سکنہ ضلع ہٹیا ں بالا آ ذاد کشمیر محمد شہزاد ولد محمد منیر سکنہ ضلع ساہیو ال شامل ہیں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضہ سی02 مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، نقدی ، اسلحہ وایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ، ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم ، راہزنی اور نا جا ئز اسلحہ کے سات مقدما ت درج ہیں ، اسی طر ح اے ایس پی ما ر گلہ سرکل میڈم عائشہ گل کی زیر نگر انی تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر حبیب الر حمان ، اے ایس آئی حیدر علی شاہ معہ ٹیم نے ڈکیتی ،سر قہ با لجبر اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گر وہ کے 05ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں انجم حسین ولدخادم حسین سکنہ بلاک نمبر سات فلیٹ نمبر15سیکٹر آئی نا ئن فور اسلام آ باد ، محمد زین ولد محمد سعید سکنہ فلیٹ نمبر 5النو ر پلازہ سیکٹر آئی نائن فور اسلام آ باد ، عاقب مسیح ولد سلامت مسیح سکنہ بلا ک نمبر 50فلیٹ نمبر 9سیکٹر آئی نائن فور اسلام آ باد ،نبیل مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ گلی نمبر 1محلہ راجہ سلطا ن راولپنڈی ، عثمان ولد سکندر حیا ت سکنہ سلطا ن پور کو ٹ مومن سر گودھا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور چھینے گے اور چوری شدہ03 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ، ،ملزمان کے خلاف تھانہ کر اچی کمپنی ، تھا نہ سبزی منڈی ، تھا نہ نیو ٹا ئون راولپنڈی ، تھا نہ بنی راولپنڈی 10 مقدما ت درج ہیں ، ابتدائی کے جڑ واں شہر وں میں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

،مزید تفتیش جاری ہے، اس گر وہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ، جن کو جلد ہی گرفتار کرکے ما لمسروقہ بر آمد کیا جا ئے گا ،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں م میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں