پاکستان ڈے پریڈ میں حصہ لینے والا دستہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، محمد عامر ذوالفقار

کارکردگی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائیگی، آئی جی پی اسلام آباد

پیر 25 مارچ 2019 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقارخان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ میں حصہ لینے والا دستہ ہمارے لئے باعث فخر ہے،کارکردگی تاریخ کے سنہری الفاظ میں لکھی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد نے پاکستان ڈے پریڈ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد عامر خان نیازی کی سربراہی میں حصہ لینے والے اسلام آباد پولیس کے پریڈ دستے سے خطاب کیا اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرعرفان طارق اوراے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل بھی موجود تھے آئی جی اسلام آباد نے پاکستان ڈے پریڈ حصہ لینے والے اسلام آباد پولیس کے دستے کی شمولیت اور ان کی کارکردگی کو سراہا پریڈ دستے میں شامل تمام افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد او رنقد انعامات بھی دیئے گئے اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کا مورال بلند کیا اور انھیں اس بہترین کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی نصیحت کی انھوں نے مزید کہا کہ آپ کی کارکردگی تاریخ کے سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی آئی جی اسلام آباد نے اپنے خطاب کے دوران ایس پی ہیڈ کوارٹر عامر خان نیازی کی بہترین لیڈر شپ اور کمان پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں