تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

سی ڈی اے میں تعیناتی سے پہلے پاک فضائیہ میں تھے اس دوران انہوں نے عسکری امور میں بہت سے اعلیٰ کارنامے سرانجام دیئے ،ڈی 12، آئی 12سمیت متعدد سیکٹروں کی قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمینوں کو واگزار کرانے میں اہم کردار ادا کیا

پیر 25 مارچ 2019 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا وہ سی ڈی اے میں تعیناتی سے پہلے پاک فضائیہ میں تھے اس دوران انہوں نے عسکری امور میں بہت سے اعلیٰ کارنامے سرانجام دیئے خوشحال خان دو سال سے زیادہ عرصہ سے سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ ڈپٹوٹیشن پر تعینات ہیں اس دوران انہوں نے اسلام آباد کی متعدد سیکٹروں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ خدمات سرانجام دیں انہوں نے ڈی 12، آئی 12سمیت متعدد سیکٹروں کی قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمینوں کو واگزار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ان کی بہتر کارکردگی کو بھانپتے ہوئے سی ڈی اے نے ممبر ایڈمن کی اضافی خدمات بھی پیش کیں ہیں کیونکہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن لمبی چھٹی پر اپنا کورس مکمل کرنے گئے ہعیں خوشحال خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ واحد سی ڈی اے کے آفیسر ہیں جن پر اپنی ملازمت کے دوران کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا ممبر اسٹیٹ سی ڈیاے کے فرض شناس اور ایماندار افسران میں شامل ہیں جس وجہ سے انہیں تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں