بیروزگار پی ایچ ڈی ہولڈر احتجاج کیلئے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے ،مطالبات کے حق میں مظاہرہ

منگل 26 مارچ 2019 13:48

بیروزگار پی ایچ ڈی ہولڈر احتجاج کیلئے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے ،مطالبات کے حق میں مظاہرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بیروزگار پی ایچ ڈی ہولڈر احتجاج کیلئے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے اور مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایچ ڈی ہولڈرز نے بنی گالا کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد مظاہرین کو پھر رہا کر دیا گیا ۔پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک بنی گالہ میں دھرنہ کی دھمکی دی تھی۔پی ایچ ڈی ہولڈر ملازمت کے حصول کے لیے چوتھی مرتبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں