ڈی آئی جی آ پر یشنز کے تمام پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات

جر ائم پیشہ افراد کے سخت کا رروائی کر یں ، منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے،وقار الدین سید

منگل 26 مارچ 2019 19:01

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے تمام پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کی ہدایت کی ہے،وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈکیتی ،راہزنی، نقب زنی ، چوری ،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں165ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ13لا کھ69ہزار910 روپے کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن،منشیات ، زیو رات ، مو با ئل فون و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ، اشتہا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران39اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی ئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارالدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم عناصر کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیاں کر تین ہو ئے کل165ملزمان کو گرفتارکیا،رپو رٹ کے مطابق پو لیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر، چوری اورکا ر چوری کی30مقدمات میں ملوث43ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کروڑ13ن نلا کھ69ہزار910 روپے کا مال مسروقہ بر آمد کیا ،ناشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران39اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ و ایمونیشن کے 11مقدمات میں11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی11پسٹل اور36روندبرآمد کئے ،منشیات و شراب فروشی میں ملوث 18ملزمان سی5.337کلوگرام چرس،1.150گرام ہیر وین ،111بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔تمبا کو نو شی ایکٹ کے تحت کا رروائی کر تے ہو ئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ،دفعہ144ض ف کی خلا ف ورزی کر نے پر 13مقدما ت میں52افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ بادوقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مزید تا دیبی کا رروائیاں عمل میں لا تے ہو ئے کا رکر دگی کو مز ید مو ثر بنائیں ، جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت برئو ے کا ر لا ئیں اور جر ائم کی بیخ کنی کے لیے جر ائم پیشہ افراد کے سخت کا رروائی کر یں ، منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے ، مجرمان اشتہا ر ی اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کو بھی یقینی بنایا جا ئے۔ شہر یو ں کی دادرسی کر تے ہو ئے ان کے مسا ئل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں