اسلام آباد سکول فائرنگ ،وزارت داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلیا

منگل 26 مارچ 2019 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے اسلام آباد کے سرکاری سکول میں فائرنگ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ماڈل سکول کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔سکول میں دسویں کے ہونیوالے امتحان سے بچے ڈر کے مارے کمروں کی جانب جان بچانے کے لیے بھاگ گئے۔

سکول انتظامیہ نے پولیس سے سیکورٹی مانگ لی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی۔گزشتہ روز سیکٹر جی ایٹ میں سرکاری ماڈل سکول کے باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پورے علاقہ کو خوف وہراس میںمبتلا کر دیا۔نامعلوم بدمعاشوںنے سکول کے باہر کم و بیش تیس کے قریب فائر کیے ،فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جو کہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر واقعہ سے متعلق رپورٹ تیار کر کے افسران بالا کو بھجوا دی ہے ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں