کراچی کمپنی میں فائرنگ کا واقعہ، قائم مقام آئی جی اسلام آباد کا نوٹس، تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 26 مارچ 2019 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) تھانہ کر اچی کمپنی کی حدود سیکٹر جی ایٹ ون اسلام آ باد میں ہو ائی فائر نگ کرکے فرار ہو نے والے تینو ں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے پسٹل 30بور بر آمد کر لیاگیا،پولیس نے گا ڑ ی بھی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق منگل کو 3نا معلو م ملزمان جو کہ گا ڑ ی میں سوارتھے نے سیکٹر جی ایٹ ون اسلام آ بادمیں فائر نگ کی اورفرار ہو گئے ، سیکٹر جی ایٹ ون سموئیل طا ر ق شہید ما ڈل سکو ل فار بو ائز کی انتظا میہ نے اس وقوعہ کی اطلا ع ریسکیو 15پر کی تھی۔

قائمقام آئی جی اسلام آ باد وقار احمد چوہا ن نے فائر نگ کے واقع کا فوری نو ٹس لیا ، ملزمان کی گرفتار ی کے لیے صدر زون پولیس اور انو سٹی گیشن ونگ کے پو لیس افسران پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کی ہد ایت پر ایس پی صدر زون ملک نعیم اقبال ، اے ایس پی ما ر گلہ سرکل عا ئشہ گل ، سی آئی اے کے افسران سمیت ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی سب انسپکٹر حبیب الر حمان اور ریسکیو 15 پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ، موقع سے چلیدہ خو ل قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ، پولیس نے گا ڑ ی کی فوری طو ر پر نا کہ بند ی کر وائی گئی اور نا معلوم ملزمان کی تلا ش شروع کر دی گئی ، پولیس نے اس وقوعہ میں ملوث تین ملزمان محمد معیز ، عثمان اور عاقب ساکنا ہا ئے سیکٹر جی ایٹ ون اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے ایک عدد پسٹل 30بور جس سے فائر نگ کی گئی تھی کو بھی بر آمد کر لیاہے،گا ڑ ی رجسٹر یشن نمبر AEF-525ہنڈا کو قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جا ری ہے ۔ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں