نواز شریف جیسی شخصیات کے کیسز میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتا ہے ،آئینی ماہر عرفان قادر

منگل 26 مارچ 2019 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) آئینی ماہر عرفان قادر نے کہاہے کہ نواز شریف کا کیس اس ملک کا بہت بے مثال کیس ہے ، ایسے کیس میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ نواز شریف کا کیس اس ملک کا بہت بے مثال کیس ہے ، اس کیس میں ایک بڑی شخصیت ہے ، ایسے کیس میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتاہے اور یہ دکھانا پڑتاہے کہ ایسا نظر آئے کہ ہماری عدالتیں نہ صرف انصاف کرتی ہیں بلکہ انصاف ہوتا نظر آرہاہے۔ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ دیکر بتایا ہے کہ ہم کسی کی طرفداری نہیں کرتے بلکہ ہم نیوٹرل ہیں اور انصاف فراہم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں