(ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے، بیرسٹر اعتراز احسن کی نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد

جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی،ملک میں جتنے ذہنی دبائو کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے، انٹرویو

بدھ 27 مارچ 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی کے رہنمابیرسٹر اعتراز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے،جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی،ملک میں جتنے ذہنی دبائو کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے۔

ایک انٹرویومیں اعتراز احسن نے کہا کہ رہائی کسی کی بھی ہوا اس پر تو خوش ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف کو رہائی ملی ہے تو ان کو مبارک ہو،میاں صاحب کی سزا معطل کرکے 6ہفتے کی رہائی دی گئی ہے، نواز شریف کی ان کی پارٹی اور خاندان کیلئے باعث خوشی ہے۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ان پر کوئی آنچ تک نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزا معطلی کی کوئی مثال ہوتی تو چیف جسٹس کی نظر سے گزری ہوتی،میں خود جیل گیا ذہنی دبائو کیا ہوتا ہے یہ کوئی بھی دلیل نہیں ہے، خود جیل کاٹ چکا ہوں ذہنی دبائو ہم پر بھی ہوتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ میاں صاحب پر ذہنی دبائو تو بہت ہوگا ان کی رہائی پر مجھے کوئی بھی رنج نہیں ،ا نہیں آئوٹ آف وے جاکر عدالت سے رہائی ملی نواز شریف کو تو عدالت کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ان کو جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوںنے کہاکہ قانونی نکتہ اپنی جگہ پر نواز شریف ہمیں کوئی رنج نہیں۔ ملک میں جتنے ذہنی دبائو کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں