ملک کے 12 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

حکومت کا راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ملک کے 12 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پولیو پروگرام کے مطابق گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس پر حکومت نے راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ میں پولیو وائرس موجود ہونے کا پتہ چلا، پولیو پروگرام کے مطابق گٹر کے پانی کے تجزیئے سے پی ون پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

زندگی بھر معذوری میں مبتلا کرنے والی بیماری پھیلنے کے انکشاف پر حکومت نے راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیو پروگرام میں مردان، بنوں، وزیرستان، حیدرآباد، سکھر اور قمبر بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں