اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

جمعرات 18 اپریل 2019 18:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 22,666 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے دوران ہزاروں شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہر گز اجازت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں