بھارت نے ایل او سی پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردی، جموں وکشمیر پر تجارت بند

جمعرات 18 اپریل 2019 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جموں و کشمیر کے راستے پاکستان کے ساتھ ہونی والی تجارتی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کشمیروں کے درمیان تجارت پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی صحافی ادیتہ راج کول نے سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ نئی دہلی نے کشمیر کے روٹ پر پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور اس کی وجہ ان راستوں سے اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کا خدشہ بتائی گئی ہے۔

بھارتی صحافی نے یہ بھی لکھا کہ بھارت کو ان راستوں پر مزید سخت نگرانی کرنا ہوگی۔کشمیری بارامولا اور پونچھ میں موجود دو تجارتی مراکز سے تجارت کرتیہیں۔ جس پر اب بھارت نے پابندی عائد کردی ہے۔ دونوں مراکز سے کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری آپس میں تجارت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پابندی سے کشمیری اشیا کے بدلیاشیا کے تبادلے کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت کو ایسی اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس میں جموں و کشمیر کے تجارتی راستے پاکستان سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور کرنسی آسکتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تجارت معطلی کی وجہ اس راستے کے ذریعے غیر قانونی کام کیے جانے کا خدشہ ہے۔اعلامیے کے مطابق اس راستے سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک ان روٹس پر حکومت کی جانب سے نگرانی سخت نہیں کردی جاتی اور اس بات کی یقین دہانی نہیں ہوجاتی کے یہاں سے صرف فائدہ مند تجارت ہی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں