اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری ،سپیشل سکواڈ تشکیل

جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی، ایس ایس پی ٹریفک

جمعرات 18 اپریل 2019 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی بلا امتیاز جاری ہے ،سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ،جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور اسکے عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی6088گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ا یس ایس پی ٹریفک نے اپنے احکامات میں کہا کہ جس زون میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زونل انچارج اور اسکے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نی6088کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،مزید ہونے والی کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں