اسلام آباد، پولیس کے’’ بڑے گھر‘‘ سے چور موٹرسائیکل لے اڑے

جمعہ 19 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) نامعلوم چور نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی پارکنگ سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر کے وفاقی پولیس کی سیکورٹی کا پول کھول دیا۔تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس کو عدنان نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے ٹریفک دفتر کی پارکنگ سے مدعی مقدمہ کا ہونڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل نمبر AWR 797مالیتی ستر ہزار روپے چوری کر لیا ہے۔

مدعی کے مطابق چور نے صبح تقریباًً سوا نو بجے واردات کی۔اسلام آبادٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری ہوجانا وفاقی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس کی پولیس نامعلوم چور کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں