سی ڈی اے نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی آباد کاری اور منتقلی کیلئے کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی آباد کاری اور منتقلی کے لئے کمیٹی قائم کر دی ۔جاری بیان کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی آباد کاری اور منتقلی کے لئے کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سر براہی میں کام کریگی۔کمیٹی کے دیگر ارا کین میں ڈائریکٹر اربن پلاننگ ،ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سو سائٹیز اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر شا مل ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو کچی آبادیوں کی منتقلی کیلئے سوشل ہاؤسنگ کے تناظر میں تجا ویز دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کچی آبا دیوں کی آبادکاری کے بعد خالی ہونیوا لی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائیگی۔ بیان کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں قانونی طور 10کچی آبادیاں مو جود ہیں جہاں لوگ بڑی خستہ حا لت میں رہائش پزیر ہیں،ان آبادیوں کو سروسز کی فراہمی کے لئے کوئی با قاعدہ ریگولیشنز موجود نہیں ہیں۔وزیر اعظم پاکستان نے سی ڈی اے کوان آبادیوں کے ضمن میں تجا ویز دینے کی ہدایت دے رکھی ہے ، ان آبا دیوں سے متعلق جا مع پلان کی سمری اگلے ہفتے میں سی ڈی اے بورڈ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں