نیاپاکستان پروگرام گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہوگا، شبیر علی قریشی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیاپاکستان پروگرام گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات انہوں جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 25 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبہ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کر دیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک کی حکومت گھروں کی کمی پر قابوپانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جوکہ سب کو نظرآ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں