سی پیک اور بی آر آئی اربوں ڈالر کے اقتصادی فلیگ شپ منصوبے ہیں ،چینی وزیر خارجہ

جمعہ 19 اپریل 2019 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی نے کہا ہے کہ سی پیک اور بی آر آئی اربوں ڈالر کے اقتصادی فلیگ شپ منصوبے ہیں ،کوئی تیسرا ملک اس کا ہدف نہیں۔ جمعرات کو بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کئی مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ بی آر آئی اور سی پیک اقتصادی تعاون کا پروگرام ہے اور کوئی تیسرا ملک اس کا ہدف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی کا کسی بھی دو ملکوں کے درمیان دیرینہ خود مختاری اور علاقائی تنازعات سے کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم بی آر آئی کے تحت تعاون کے ذریعے مشترکہ خشحالی کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، تاریخ سے ہمیں ورثے میں ملے معاملات کو اس سے الگ تناظر میں دیکھنا چاہئے۔ وانگ ئی نے کہا کہ اس قسم کے تعاون سے خود مختاری اور علاقائی استحکام سے متعلق کسی بھی ملک کے موقف کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دوسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی ترقی 25اپریل سے بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ فورم میں روس،جاپان،جرمنی،برطانیہ،سپین اورپاکستان سمیت 37 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں